ایرانی فوجی کمانڈ سینٹرز، میزائل اور ڈرون تنصیبات پر حملے کیے گئے، ساحلی نگرانی اور دفاعی مراکز سمیت بحری صلاحیتوں کو بھی ہدف بنایا گیا ، سینیٹ کام
امریکا نے فضائی حملوں کے ساتھ بحری ناکہ بندی بھی سخت کر دی ،ایر ان پر بھرپور حملہ کریں گے، انہیں بری طرح مار پڑے گی، ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن، تہران۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ اس نے ایران پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے ہیں، حملوں میں پاسداران انقلاب کے درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ کم ازاکم تین افراد جاںبحق ہوگئے ۔ عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق سینٹ کام نے جاری بیان میں بتایا کہ فوجی کمانڈ سینٹرز، میزائل اور ڈرون تنصیبات پر حملے کیے گئے، ساحلی نگرانی اور دفاعی مراکز سمیت بحری صلاحیتوں کو بھی ہدف بنایا گیا۔ا

مریکی فوج کے مطابق کارروائیوں کا مقصد امریکی افواج، تجارتی جہاز رانی اور خلیجی ممالک کو درپیش خطرات کو کم کرنا ہے۔ جمعرات کی صبح امریکا کی جانب سے ایران پر تازہ حملوں کے اعلان کے بعد ایران کے مختلف شہروں سے دھماکوں اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ایران کے جزیرے قشم میں ایک رہائشی عمارت پر ہونے والے امریکی حملے کے بعد امدادی کارروائیاںشروع کردئی گئیں جہاں ملبے سے ایک اور بچے کو زندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ حملے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق قشم جزیرے میں امریکی حملے کا نشانہ بننے والی رہائشی عمارت کے ملبے سے تیسرے بچے کو بھی زندہ نکال لیا گیا ہے۔

امدادی ٹیمیں اب بھی ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں اور باقی دو افراد کی تلاش جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا، اس میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد رہائش پذیر تھے۔ امدادی اہلکار مسلسل کارروائیاں کر رہے ہیں تاکہ ملبے تلے دبے دیگر افراد تک جلد از جلد پہنچا جا سکے۔فارس نیوز کے مطابق زخمی ہونے والے دو دیگر بچے، جن کی عمریں 7 اور 9 سال ہیں، اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔دوسری جانب ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس نے ہرمزگان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس حملے میں 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جاںبحق ہونے والوں میں ایک میاں بیوی اور ان کا دو سالہ بچہ شامل ہے۔امریکا نے ایران کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے فضائی حملوں کے ساتھ بحری ناکہ بندی بھی سخت کر دی ہے ۔ اس سے قبل ایرانی میڈیا نے بتایا تھا کہ ایران کے جنوبی علاقوں اور قشم جزیرے میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *