پولنگ اسٹیشن پر قبضے کا ثبوت ہمارے پاس ہیں، ہم کسی کو اپنے ووٹ، اپنے حق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے، کشمیر کا فیصلہ کشمیر ہی کرے گا اور کوئی نہیں
کشمیری اس سیاسی جماعت سے نفرت کرتے ہیں جس کا وزیرکہتا ہے راولاکوٹ کے شہری کشمیری نہیں،امید ہے الیکشن کے دوسرے مرحلے سے پہلے ہماری شکایات کو سنا جائے گا
اسٹیک ہولڈرز سچ اور مفاہمتی کمیشن بنائیں جو تحقیقات کرے، میشن وزیراعظم آزادکشمیر کو قصوروار ٹھہرائے تو احتساب کیلئے تیار ہیں، پریس کانفرنس سے خطاب
مظفرآباد۔۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم کسی کو اپنے ووٹ، اپنے حق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے، کشمیر کا فیصلہ کشمیر ہی کرے گا اور کوئی نہیں، کشمیر کے حالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے۔

مظفر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 30 پولنگ اسٹیشن پر قبضے کا ثبوت ہمارے پاس ہیں، ہم کسی کواپنے ووٹ اپنے حق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے، کشمیر کا فیصلہ کشمیر ہی کرے گا اور کوئی نہیں کرے گا۔بلاول نے کہا کہ کشمیری اس سیاسی جماعت سے نفرت کرتے ہیں جس کا وزیرکہتا ہے راولاکوٹ کے شہری کشمیری نہیں، کشمیر کے حالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسٹیک ہولڈرز سچ اور مفاہمتی کمیشن بنائیں جو تحقیقات کرے، تمام اسٹیک ہولڈرز طے کریں کہ اب مزید احتجاج نہ ہو، جب تک سچ اور مفاہمتی کمیشن تحقیقات کر کے رپورٹ نہ دے تب تک احتجاج نہ کیاجائے۔

کمیشن وزیراعظم آزادکشمیر کو قصوروار ٹھہرائے تو احتساب کیلئے تیار ہیں۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول نے کہا کہ مظفرآباد کے عوام کیلئے انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے، جن پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کیا گیا وہاں ٹرن آئوٹ 99 فیصد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چوہدری یاسین کو اسمبلی اجلاس سے پہلے نشست دلوائیں گے۔ پی پی امیدواروں کو نشستیں نئی اسمبلی بننے سے پہلے دلواں گا۔

امید ہے الیکشن کے دوسرے مرحلے سے پہلے ہماری شکایات کو سنا جائے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تشدد اوربندوق کے زور پر الیکشن جیتنے والوں سے عوام نفرت کرتے ہیں، فیز ٹو کے انتخابات سے پہلے ہمارے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *