کوئٹہ(جہان امروز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر کچرے کے ایک کنڈی (ٹپ)میں دھماکہ ہوا ہے، تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ خیز مواد کچرے میں چھپایا گیا تھا۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے تاکہ ملوث عناصر تک رسائی حاصل کی جا سکے۔
