jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ پر کار اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم،3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ(جہان امروز )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ائیر پورٹ روڈ پر عسکری چیک پوسٹ کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثہ ایک تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا، جس میں دو موٹرسائیکل سوار اور ایک کار سوار جاں بحق ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں و زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا۔

طبی ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، تاہم پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حادثات سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More