کوئٹہ(جہان امروز)سوئی سدرن گیس کمپنی نے نئے مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، جس کے لیے باقاعدہ درخواستیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں جمع کرا دی گئی ہیں۔
درخواستوں کے مطابق سوئی سدرن نے گیس کی اوسط قیمت میں 306 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔
دونوں کمپنیوں کی جانب سے جمع کرائی گئی تجاویز میں آئندہ مالی سال کے اخراجات اور سابقہ شارٹ فال کی مد میں مجموعی طور پر 1650 ارب روپے وصول کرنے کا تخمینہ پیش کیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے ان درخواستوں پر سماعت کے بعد قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، جس سے صارفین پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
