jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

تربت ، اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی سرکاری گاڑی مسلح افراد نے چھین لی

خیر آباد کے قریب ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا کر گاڑی لے گئے،ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر دوسری گاڑی میں محفوظ رہے

تربت (نمائندہ خصوصی)تمپ سے تربت آتے ہوئے خیر آباد کے قریب مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی سرکاری گاڑی روک کر ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ سے گاڑی چھین لی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر تمپ اور اسسٹنٹ کمشنر تمپ تمپ سے تربت کی جانب روانہ تھے، تاہم دونوں افسران اس گاڑی میں سوار نہیں تھے بلکہ ایک دوسری گاڑی میں ان کے پیچھے آرہے تھے، جس کے باعث وہ محفوظ رہے اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی کالے رنگ کی سرکاری گاڑی کو خیر آباد کے قریب روک کر اس میں موجود ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ کو اپنے قبضے میں لیا اور گاڑی اپنے ساتھ لے گئے۔واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے کارروائی شروع کردی ہے

جبکہ مسلح افراد کی شناخت اور واقعے کے محرکات سے متعلق مزید معلومات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔واقعے نے تمپ اور تربت کے درمیان سیکیورٹی صورتحال پر بھی سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں، جہاں سرکاری افسران کی نقل و حرکت کے دوران مسلح افراد کی جانب سے سرکاری گاڑی چھیننے کا واقعہ ایک اہم سیکیورٹی چیلنج کے طور پر سامنے آیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More