jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

بلوچستان کے تمام سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی عائد

مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی تنظیم یا گروپ کو تقریب کی اجازت نہیں ہوگی، پرنسپلز کو سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

کوئٹہ(ویب نیوز)بلوچستان کے تمام سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کوئٹہ سے جاری احکامات کے مطابق پابندی صوبے کے تمام سرکاری بوائز، گرلز، پوسٹ گریجویٹ، ڈگری اور انٹر کالجز پر عائد ہوگی۔

مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی تنظیم یا گروپ کو تقریب یا تنظیمی سرگرمی منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

احکامات میں تمام سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More