jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

ورلڈچیس اولمپیاڈ،پاکستان نے کیٹیگری ڈی میں گولڈ میڈل جیت لیا

ذیشان نقوی کی اختتامی تقریب میں شرکت، کھلاڑیوں کو مبارکباد دی
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026 میں اوپن سیکشن کی کیٹیگری ڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔ازبکستان میں منعقدہ ورلڈ چیس اولمپیاڈ میں 200 ممالک نے شرکت کی جہاں پاکستان نے ڈی کیٹیگری میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ پاکستان نے اپنی کیٹگری کے پہلے میچ میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کیا تھا جس کے بعد اگلے رانڈز میں سیشلز، سان مارینو، کیمن آئی لینڈز، ایل سلواڈور کو شکست دی۔ یمن اور مصر کیخلاف میچ ڈرا جبکہ جنوبی افریقہ اور کولمبیا کیخلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔چیس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر سید ذیشان علی نقوی نے ایونٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی جنہوں نے شاندار کامیابی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم سربلند کرنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ حکومت کی سپورٹ سے شطرنج کے میدان میں پاکستان مستقبل میں کامیابیوں کی مزید منزلیں طے کرے گا۔ ذیشان نقوی نے کہا کہ ملک میں چیس کھیل کی ترقی اور فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ایف آئی ڈی ای کے فائنل رزلٹ کے مطابق پاکستان اوپن ٹیم نے ٹورنامنٹ میں 124ویں سیڈ کی حیثیت سے شرکت کی جس نے مجموعی طور پر 12 میچ پوائنٹس اور 162 گیم پوائنٹس حاصل کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More