jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

ئی ایل ٹی ٹوئنٹی،بابر اعظم، فخر زمان سمیت کئی بڑے اسٹارز نیلامی میں شامل

ہر فرنچائز کو کم از کم 18 اور زیادہ سے زیادہ 23 کھلاڑیوں کا اسکواڈ مکمل کرنا ہوگا

لاہور (این این آئی)ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی (Èئی ایل ٹی ٹوئنٹی)کے پانچویں سیزن کی پلیئرز Èکشن لسٹ جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم سمیت کئی عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیلامی یکم اکتوبر کو دبئی کی Èئی سی سی اکیڈمی میں ہوگی جس میں 23 ممالک کے 200 سے زائد کرکٹرز حصہ لیں گے۔کھلاڑیوں کو 80 ہزار، 40 ہزار اور 10 ہزار امریکی ڈالر کی بنیادی قیمت کے تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔80ہزار ڈالر والے سب سے بڑے گروپ میں بابر اعظم کے علاوہ فل سالٹ، ٹام بینٹن، رحمان اللہ گرباز، وانندو ہسارنگا، فاف ڈو پلیسی، لیام لیونگ اسٹون، الزاری جوزف، فخر زمان، نسیم شاہ، معین علی، جونی بیئرسٹو، ایلیکس ہیلز اور کرس ووکس جیسے نام شامل ہیں۔40ہزار ڈالر کے گروپ میں شاداب خان، ابراہیم زادران، جیڈن سیلز، تبریز شمسی، شرف الاسلام، کوشل پریرا، گل بدین نائب اور دیگر نمایاں کھلاڑی موجود ہیں۔10ہزار ڈالر کی کیٹیگری میں ریزا ہینڈرکس، مہدی حسن میراز، جارج منسی، ایش سودھی اور میتھیو پوٹس شامل ہیں،متحدہ عرب امارات، کویت اور سعودی عرب کے تمام کھلاڑی 10 ہزار ڈالر کی بنیادی قیمت سے نیلامی میں شامل ہوں گے۔ٹیموں کو یو اے ای کے کسی ایک سابق کھلاڑی پر رائٹ ٹو میچ کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔ہر فرنچائز کو کم از کم 18 اور زیادہ سے زیادہ 23 کھلاڑیوں کا اسکواڈ مکمل کرنا ہوگا۔ہر میچ کی پلیئنگ الیون میں کم از کم دو یو اے ای، دو افغان اور ایک مزید ایسوسی ایٹ ملک کا کھلاڑی شامل کرنا لازمی ہوگا۔نیلامی کے لیے ہر ٹیم کے پاس مختلف مالی وسائل مختص کیے گئے ہیں جن میں ایم Èئی ایمریٹس سب سے بڑے پرس کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More