فیصل آباد (این این آئی)پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم نے فیصل آباد میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ،انڈر 19 کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔ویمنز انڈر 19 تین ملکی سیریز 2 سے 16 اکتوبر تک اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔