بنوں(این این آئی)ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن بنوں کے زیر اہتمام، ایس این جی پی ایل اور او جی ڈی سی ایل کے تعاون سے جاری زیاد اکرم درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں ملک شاہی میرعلی نے اگلے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری و ٹورنامنٹ Èرگنائزنگ سیکرٹری اسرار بنگش کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گزشتہ روز بنون سپورٹس کمپلیکس میں ٹورنامنٹ کا ایک اہم میچ ملک شاہی میرعلی اور میراخیل کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں ملک شاہی میرعلی نے میراخیل کلب بنوں کو 4-5 پنلٹی ککس سےہرا دیا۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں،میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔ملک شاہی میرعلی نے پانچ اور میراخیل کلب بنوں نے چار گول کئے۔