خضدار کے علاقے بَجوئی میں جرائم کی اطلاع پر پولیس کارروائی کے دوران شرپسند عناصر کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لیڈی کانسٹیبل ملک ناز سمیت دو اہلکار شہید
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی خاتون پولیس اہلکار لیڈی کانسٹیبل ملک ناز نے عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان حکومت شاہد رند
فائرنگ کے اس واقعے میں ہیڈ کانسٹیبل سمیع اللہ بھی شہید جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوئے، شاہد رند
سی ٹی ڈی واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان
شہید ملک ناز کے شوہر بھی لیویز فورس میں خدمات انجام دیتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہوئے تھے، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند
بلوچستان کی پہلی خاتون پولیس اہلکار شہید ملک ناز تین بچوں کو سوگوار چھوڑ گئی ہیں، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان
حکومت بلوچستان شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان
امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،
