jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

ون ڈے ورلڈکپ ،2027پاکستان اور بھارت کا تین مرتبہ مدمقابل آنے کا امکان

اسلام آباد (این این آئی)ون ڈے ورلڈکپ 2027 کے نئے فارمیٹ نے روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک ہی ٹورنامنٹ میں تین مرتبہ مقابلے کی راہ ہموار کردی ہے۔دونوں ٹیموں کو گروپ اے میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، افغانستان، شریک میزبان زمبابوے اور ایک کوالیفائر کے ساتھ رکھا گیا ہے۔بھارت اور پاکستان گروپ مرحلے میں 10 اکتوبر کو جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔نئے فارمیٹ کے تحت ہر گروپ سے تین بہترین ٹیمیں اور دونوں گروپس میں مجموعی طور پر چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی بہتر ٹیم سپر 7 مرحلے میں پہنچے گی،اگر بھارت اور پاکستان دونوں اگلے مرحلے میں پہنچتے ہیں تو 7 نومبر کو کیپ ٹان میں ایک بار پھر ان کا مقابلہ ہوسکتا ہے،اس کے بعد سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچنے کی صورت میں تیسری مرتبہ بھی ٹکرائو ممکن ہے۔دوسری جانب اس سے قبل ایشیا کپ میں بھی دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ایک سے زائد مقابلے ہوسکتے ہیں جس کے باعث چند ماہ کے دوران کئی پاک بھارت مقابلے دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔فی الحال دونوں ٹیمیں 3 اکتوبر کو صبح ساڑھے 9 بجے جاپان میں ایشین گیمز کے گولڈ میڈل میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More