jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

دوسرے آل پاکستان حاجی محمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ آئندہ ماہ اکتوبر میں کھیلا جائے گا

اسلام آباد (این این آئی)دوسرے آل پاکستان حاجی محمد (وثیقہ)میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ آئندہ ماہ اکتوبر میں شاہین فٹ بال اکیڈمی گرائونڈ، سٹی پارک، ڈیرہ غازی خان میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری محمد سجاد سجو نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ میں بلوچستان کی نامور ٹیم چمن فٹ بال کلب ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ٹورنامنٹ میں چاروں صوبوں سمیت ملک بھر مختلف ڈیپارٹمنٹ کی نامور ٹیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں ناک آئوٹ سسٹم پر حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر اول آنے والی ٹیم کو دو لاکھ روپے بمعہ ونر ٹرافی اور رنراپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے بمعہ رنر اپ ٹرافی کے علاوہ دیگر انعامات سے نوازا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More