jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

کوئٹہ، کوئلہ کان میں حادثہ مزدوروں کے بارودی مواد سے ہوا، تحقیقات میں انکشاف

انکوائری کمیٹی کی کان کے مالکان،انتظامیہ اور پی ایم ڈی سی حکام کیخلاف کارروائی کی سفارش

کوئٹہ(اے ایف بی)کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج کی کوئلہ کان میں 30جولائی کو ہونے والا حادثہ میتھن گیس سے نہیں بلکہ مزدوروں کے بارودی مواد استعمال کرنے سے ہوا۔یہ انکشاف وزیراعلی معائنہ ٹیم کی تحقیقات میں ہوا ہے۔حادثے کی کورٹ آف انکواری اور محکمانہ انکواری میں بھی حادثے کی وجہ بارودی مواد کا غیر قانونی استعمال بتایا گیا ہے۔انکوائری کمیٹی نے کان کے مالکان،انتظامیہ اور پی ایم ڈی سی حکام کیخلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔یاد رہے کہ 30 جولائی کو کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج کی کوئلہ کان میں ہونے والے حادثے میں 34کان کن جان بحق ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More