لاہور(این این آئی)پاکستانی معروف اداکارہ اور پروڈیوسر جویریہ سعود نے پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے سے متعلق فلم اسٹار شان شاہد کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہرت، فالوورز یا پیشہ ورانہ مواقع کی خاطر قومی اقدار پر سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے۔جویریہ سعود نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ شان شاہد کا پاکستانی فنکاروں میں بھارتی شوبز انڈسٹری کے ساتھ کام کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر سوال اٹھانا درست ہے۔اداکارہ نے تسلیم کیا کہ بھارت کی تفریحی صنعت کا حجم کہیں زیادہ ہے اور وہاں کام کرنے سے پاکستانی فنکاروں کو وطن واپس Èنے پر زیادہ پہچان، فالوورز، مالی مواقع اور نمایاں حیثیت حاصل ہو سکتی ہے۔جویریہ سعود نے کہا ہے کہ ایک فنکار کی جانب سے اپنے کیریئر کو وسعت دینے اور زیادہ وسیع ناظرین تک پہنچنے کی خواہش قابلِ فہم ہے، تاہم جب ناانصافی یا اپنے ملک سے متعلق معاملات سامنے Èئیں تو پیشہ ورانہ مواقع کو ذاتی اقدار اور اصولوں پر ترجیح نہیں دینی چاہیے۔