قلات(جہان امروز نیوز)بلوچستان کے ضلع قلات محلہ خیل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ستار عزیز ولد بابو عزیز قوم نیچاری سکنہ خیل قلات جانبحق ہوگئے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے
پولیس زرائع کے مطابق خیل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ستار عزیز ولد بابو عبد العزیز قوم نیچاری سکنہ خیل جانبحق ہوگئے وہ اقبال عزیز اور طارق عزیز نیچاری کے بھائی تھے
حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اطلاع ملتے ہی نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ لواحقین نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد N25 کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاج بلاک کردیا
جس کے باعث سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں لواحقین کا مطالبہ ہیکہ جب تک واقع میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا ۔
