پولیس فورس پر چیک اینڈ بیلنس کا کمزور نظام بلوچستان بھر میں اسٹریٹ کرائم و دیگر جرائم ریشو بڑھنے لگا صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں جرائم پیشہ عناصر اور قانون کے رکھوالوں کے درمیان مفاہمت کی کیفیت نظر آتی ہے ؟
کوئٹہ پولیس اور موٹرسائیکل چھیننے والوں کے درمیان مفاہمت کے باعث شہر میں قانون کی گرفت کمزور اور جرائم پیشہ افراد کی سکہ چلنے لگی ہے۔
پولیس فورس ڈاکوؤں کو پکڑنے کے بجائے لٹنے والے شہری کی زندگی عذاب بنا دیتی ہے تاکہ جرائم کی رپورٹ کو رجسٹرڈ کرنے سے شہری خوف زدہ رہے دن دیہاڑے درجنوں وارداتوں میں موٹر سائیکلیں چھینے کے باوجود آدھی سے زیادہ ایف آئی آر درج نہ کرنے شکایتیں سامنے آئے ہیں ۔
پولیس کے اس رویے سے شہریوں کا اعتماد دن بہ دن پولیس فورس سے ختم ہوتا جا رہا ہے۔
کویٹہ شہر میں تھانوں کے متعلق ناقابل یقین خبریں گردش میں ہے، زرائع بتاتے ہیں کہ پولیس تھانوں کے روزمرہ معمولات بھتوں سے حاصل کردہ پیسوں سے چلتی ہے، جبکہ پولیس کے لئے حکومتی مختص بجٹ آفیسران بالا کی کرپشن کی نذر ھو جاتی ہے آئی جی بلوچستان فوری طور پر اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیں۔
