رباط(انٹرنیشنل نیوز)مراکش میں فوجی مشق کے دوران 2امریکی فوجی لاپتہ ہوگئے۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق جنوبی مغربی مراکش میں جاری فوجی مشقوں کے دوران دو امریکی فوجی اہلکار لاپتہ ہو گئے ہیں۔

یہ اہلکار سالانہ کثیر القومی فوجی مشقوں کے سلسلے میں حصہ لے رہے تھے۔

امریکی افریقہ کمانڈ کے مطابق یہ واقعہ 2مئی کو کیپ درا کے قریب تربیتی علاقے میں پیش آیا، جو بحر اوقیانوس کے ساحل کے قریب واقع ہے۔

حکام کے مطابق امریکا اور مراکش سمیت دیگر شریک ممالک نے فوری طور پر مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ لاپتہ اہلکاروں کو تلاش کیا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور تلاش کا عمل بھی مسلسل جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *