ویلنگٹن( سپورٹس )نیوزی لینڈ کرکٹ نے اعلان کیا ہے کہ مجوزہ ٹی20 لیگ کی لانچ اب 2027-28 کے ہوم سمر تک موخر کر دی گئی ہے تاکہ مقابلے کے قیام کیلئے مزید وقت حاصل کیا جا سکے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق NZ20 کے تحت 6 ٹیموں پر مشتمل فرنچائز لیگ رواں سیزن میں شروع ہونا تھی، تاہم بین الاقوامی کرکٹ شیڈول اور دیگر انتظامی معاملات کے باعث اس فیصلے کوموخر کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف طے شدہ ٹیسٹ سیریز کے باعث جنوری اور فروری میں شیڈول انتہائی مصروف ہے، جس سے لیگکیلئے دستیاب وقت محدود ہو گیا۔

سپر سمیش، جو گزشتہ 21 برس سے جاری ہے، اب ایک اور سیزن تک برقرار رہے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں گھریلو ٹی20 کرکٹ کو عالمی معیار کے مطابق مستحکم اور مسابقتی بنانا ترجیح ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *