بلوچستان کے اضلاع ژوب اور موسی خیل میں 11 اور 12 جون کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان، محکمہ موسمیات
کوئٹہ(موسمیاتی خبر )محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع ژوب اور موسی خیل میں الیون اور ٹوئیلو جون کو تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جس سے مقامی درجہ حرارت میں معمولی کمی متوقع ہے۔ تاہم، اس جزوی ریلیف کے باوجود صوبے کے بیشتر اضلاع میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے، جبکہ سیون سے ٹین جون کے دوران بلوچستان کے بالائی اور میدانی علاقے شدید ترین گرمی اور ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیں گے جس کے باعث دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے چند ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہونے کا خدشہ ہے۔
شعبہ موسمیات کے حکام نے صوبے کے گرم ترین علاقوں کے مکینوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شدید گرمی اور لو کے اثرات سے بچنے کے لیے دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ رکھیں۔
دوسری جانب زرعی ماہرین نے بھی زمینداروں اور کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شدید گرمی اور خشک موسم کی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فصلوں اور باغات کو پانی دینے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کریں تاکہ پانی کی کمی کے باعث باغات کو ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے، جبکہ مالدار طبقے کو بھی مویشیوں کے لیے سائے اور صاف پانی کی دستیابی یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ہے۔
