بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔قلعہ عبداللہ کے علاقے دلسورہ کاریز میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں بی بی رحم گلہ زوجہ حاجی فضل فائرنگ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ اطلاع ملنے پر اہل خانہ انہیں فوری طور پر ٹراما سینٹر میزئی اڈہ منتقل کر لائے، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد ان کی وفات کی تصدیق کر دی۔

ضروری قانونی کارروائی کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس اور متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ فائرنگ کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ گاہی خان چوک میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور فائرنگ کی وجوہات، ملزمان اور واقعے کے دیگر پہلوں سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *