jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

غفلت اور بدانتظامی ثابت ہونے پر سابق ایکٹنگ ایس ڈی پی او تربت انسپکٹر پولیس سروس سے برخاست

بلوچستان پولیس میں احتساب کا عمل جاری، قواعد کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی، ترجمان

کوئٹہ۔۔جمان بلوچستان پولیس کے مطابق انسپکٹر شیر جان کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات اور محکمانہ انکوائری مکمل کی گئی، جبکہ ذاتی سماعت کا موقع بھی فراہم کیا گیا، تاہم وہ اپنے خلاف الزامات کی مثر تردید یا کوئی قابل قبول اور ٹھوس جواز پیش کرنے میں ناکام رہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان پولیس میں فرائض کی انجام دہی میں غفلت، بدانتظامی اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

محکمہ پولیس میں خود احتسابی کے مثر نظام کے تحت اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے، جس کے مطابق اچھی کارکردگی پر انعامات، تعریفی اسناد اور ترقیاں دی جاتی ہیں جبکہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

ترجمان بلوچستان پولیس نے واضح کیا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے اور محکمانہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف قانون اور ضابطے کے مطابق کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More