قلات، خضدار اور حب میں بلدیاتی انتخابات ملتوی،
امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے باعث 9 اگست کو ہونے والی پولنگ مزید احکامات تک مخر، خالی نشستوں پر انتخابی عمل روک دیا گیا
قلات/خضدار/حب (سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر 9 اگست 2026 کو ہونے والی بلدیاتی انتخابات کی پولنگ مزید احکامات تک ملتوی کردی ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹریٹ اسلام آباد سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی اداروں کی خالی نشستوں پر 9 اگست کو ہونے والی پولنگ مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد نہیں ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے متعلقہ حلقوں میں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انتخابی عمل کے اہم مرحلے یعنی پولنگ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہیالیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق جن نشستوں پر 9 اگست کو پولنگ ہونا تھی ان میں میونسپل کارپوریشن خضدار کا وارڈ نمبر 12، میونسپل کمیٹی قلات کا وارڈ نمبر 13، ضلع حب کی یونین کونسل نمبر 16 کا وارڈ نمبر 3 اور یونین کونسل نمبر 17 کا وارڈ نمبر 5 شامل ہیں نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ حلقوں میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہ ہونے کے باعث الیکشن کمیشن نے پولنگ کو مزید احکامات تک ملتوی کردیا ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق متعلقہ علاقوں میں موجودہ امن و امان کی صورتحال کے باعث مقررہ تاریخ پر پولنگ کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔
الیکشن کمیشن نے اپنے آئینی اور قانونی اختیارات استعمال کرتے ہوئے انتخابی عمل کو مخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ووٹرز، انتخابی عملے، امیدواروں اور دیگر متعلقہ افراد کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اب ان چاروں وارڈز میں نئی تاریخ پر پولنگ ہوگی، تاہم نوٹیفکیشن میں نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
نئی تاریخ کا تعین مزید احکامات کے ذریعے کیا جائے گا میونسپل کمیٹی قلات کے وارڈ نمبر 13 میں 9 اگست کو ہونے والی پولنگ ملتوی ہونے سے امیدواروں اور ووٹرز کی انتخابی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ امیدواروں کی جانب سے پولنگ کے لیے تیاریاں مکمل کی جا رہی تھیں، جبکہ ووٹرز بھی اپنے نمائندے کے انتخاب کے لیے مقررہ تاریخ کے منتظر تھے تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد اب مذکورہ نشست پر انتخابی عمل کو نئی تاریخ تک روک دیا گیا ہے۔
نئی پولنگ تاریخ کے اعلان کے بعد امیدواروں اور ووٹرز کو دوبارہ انتخابی شیڈول سے آگاہ کیا جائے گا خضدار میں میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 12 کی نشست پر بھی 9 اگست کو پولنگ ہونا تھی، تاہم امن و امان کی صورتحال کے باعث یہاں بھی انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں خضدار بلوچستان کے اہم اضلاع میں شمار ہوتا ہے اور یہاں بلدیاتی سطح پر نمائندوں کا انتخاب مقامی شہری مسائل کے حل اور میونسپل امور کی نگرانی کے حوالے سے اہمیت رکھتا ہے۔ پولنگ ملتوی ہونے کے باعث اس نشست کے امیدواروں اور ووٹرز کو اب الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی تاریخ کے اعلان کا انتظار کرنا ہوگا الیکشن کمیشن نے ضلع حب میں بھی دو بلدیاتی نشستوں پر پولنگ مخر کردی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یونین کونسل نمبر 16 کے وارڈ نمبر 3 اور یونین کونسل نمبر 17 کے وارڈ نمبر 5 میں بھی 9 اگست کو پولنگ نہیں ہوگی ضلع حب میں بھی متعلقہ امیدواروں نے انتخابی مہم اور پولنگ کی تیاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا، تاہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد دونوں نشستوں پر انتخابی عمل کو نئی تاریخ تک ملتوی کردیا گیا ہے الیکشن کمیشن نے پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 140(اے) اور 218(3)، الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 8، بلوچستان لوکل گورنمنٹ (الیکشن) رولز 2013 کے رول 9 اور دیگر متعلقہ قانونی اختیارات کے تحت کیا ہے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو حاصل آئینی و قانونی اختیارات کے تحت موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ان حلقوں میں پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پولنگ “مزید احکامات تک” ملتوی کی گئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ 9 اگست کو ان چاروں نشستوں پر پولنگ نہیں ہوگی
جبکہ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کیا جائے گا الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی تاریخ جاری ہونے کے بعد متعلقہ حلقوں میں انتخابی سرگرمیوں اور پولنگ کے حوالے سے نیا شیڈول سامنے آئے گا پولنگ ملتوی ہونے کے فیصلے کے بعد متعلقہ حلقوں کے امیدواروں اور ووٹرز میں نئی تاریخ کے حوالے سے انتظار کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ امیدواروں کو اب الیکشن کمیشن کی جانب سے نئے انتخابی شیڈول کے اعلان کا انتظار کرنا ہوگا جبکہ ووٹرز بھی نئی تاریخ پر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے الیکشن کمیشن کی جانب سے متعلقہ انتخابی اداروں اور حکام کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے تاکہ 9 اگست کو مذکورہ چار نشستوں پر پولنگ کا انعقاد نہ کیا جائے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا بنیادی مقصد موجودہ صورتحال میں انتخابی عمل کو محفوظ بنانا قرار دیا گیا ہے۔
متعلقہ علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد الیکشن کمیشن نئی پولنگ تاریخ مقرر کرے گا اس طرح قلات، خضدار اور حب کی چار بلدیاتی نشستوں پر 9 اگست کو ہونے والا انتخابی عمل فی الحال رک گیا ہے اور ان نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے انتخاب کے لیے نئی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کے آئندہ احکامات کے بعد ہوگا الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کرکے تمام متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا ہے، جبکہ 9 اگست کو ان چار نشستوں پر پولنگ نہیں ہوگی۔