کوئٹہ(پ ر)درخواست گزار آصف ندیم نے بتایا کہ کیسکو کی جانب سے انہیں غیر منصفانہ طور پر بجلی کا بل موصول ہوا۔جس کی درستگی کے لیے وہ متعدد بار متعلقہ محکمے سے رابطہ کر چکے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رابطہ کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔
درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔
سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے بجلی کے بل کی درستگی جلد کی جائیں۔
احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے بجلی کے بل کی درستگی کر دی۔جس سے درخواست گزار کو 5787 روپے کا ریلیف فراہم ہوا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔