jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

کوئٹہ شہر کی اسٹریٹ لائٹس ناکارہ، اندھیروں میں ڈوبا شہر شہریوں کے لیے خطرہ بن گیا

روشنی نہ ہونے کے باعث نہ صرف ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا ہے بلکہ چوری، راہزنی اور دیگر جرائم میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے

کوئٹہ (پ ر)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اسٹریٹ لائٹس کی بندش اور خرابی نے شہر کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے’ رات کے وقت اہم شاہراہوں، بازاروں ‘گلیوں اور رہائشی علاقوں میں روشنی نہ ہونے کے باعث نہ صرف ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا ہے بلکہ چوری، راہزنی اور دیگر جرائم میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے

‘کوئٹہ شہر و دیگر مرکزی و مضافاتی علاقوں میں اسٹریٹ لائٹس یا تو مکمل بند ہیں یا خراب حالت میں ہیں’ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات درج کروائی گئیں، لیکن اب تک کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی’ایک شہری نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ رات کے وقت راستے دیکھنا بھی مشکل ہوتا ہے

، خاص طور پر خواتین اور بزرگ شہریوں کے لیے یہ صورتحال خطرناک ہے کئی حادثات اسٹریٹ لائٹس کی کمی کی وجہ سے پیش آئے ہیں

، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں سڑکیں پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں’شہریوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ خراب اسٹریٹ لائٹس کی فوری مرمت’جرائم سے بچاؤ کے لیے رات کی نگرانی میں اضافہ اورجدید اور خودکار نظام کی تنصیب کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More