jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کا88واں یوم پیدائش(کل) 2اکتوبر کو منایا جائےگا

معروف فلم’’ ہیرا اور پتھر‘‘ وحید مراد کی بطور اداکار پہلی فلم تھی اس فلم نے نگار ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا

ٹھٹھہ صادق آباد(این این آئی) چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کا88واں یوم پیدائش(کل) 2اکتوبر کو منایا جائے گا اس سلسلے میں ان کے مداحوں کی جانب سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اوران کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔وحید مراد 2اکتوبر1938ئ کو کراچی میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنی فنی کیرئیر کا آغاز1961ئ میں بطور پروڈیوسر کیا۔معروف فلم’’ ہیرا اور پتھر‘‘ وحید مراد کی بطور اداکار پہلی فلم تھی اس فلم نے نگار ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا جبکہ ہیر و وحید مراد کی آخری فلم تھی جو کہ1985ئ میں ریلیز ہوئی۔وحید مراد پاکستانی فلموں کے ایک مقبول اداکار تھے ان کے ہیر سٹائل کو ہر جگہ نقل کیا گیا تھا۔وحید مراد نے اردو اور پنجابی زبان کی 127 سے زائد فلموں میںاداکاری کے جوہر دکھائے انہوں نے 250سے زائد فلمی گانوں پر پرفارم کیا ان کی مقبول فلمی ادکارائوں میں زیبا،دیبا،شمیم آرا،رانی،شبنم،بابرہ شریف،نغمہ،سنگیتا،کویتا،آسیہ اور دیگر قابل ذکر ہیں۔وہ 23نومبر 1983ئ کو45برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More