jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

بچپن کے صدمات کیلئے والدین کو ذمہ دار ٹھہرانا بند کریں، فرح سعدیہ

Èج کل ہر مسئلے کا الزام والدین پر ڈالنا ایک رجحان بن چکا ہے،اداکارہ ومیزبان

لاہور (این این آئی)معروف اداکارہ و میزبان فرح سعدیہ نے والدین کو بچپن کے صدمات اور زندگی کے مسائل کا ذمہ دار ٹھہرانے کے بڑھتے رجحان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔فرح سعدیہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں کہا کہ Èج کل ہر مسئلے کا الزام والدین پر ڈالنا ایک رجحان بن چکا ہے، حالانکہ والدین ہمیشہ غلط نہیں ہوتے۔ اگر کوئی شخص اپنی غلطیوں کی ذمہ داری لینے کے بجائے مسلسل والدین کو موردِ الزام ٹھہراتا رہے تو اس میں خود پسندی کی خصوصیات پیدا ہو سکتی ہیں۔انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ مینٹل ہیلتھ کے مسائل والدین میں بھی ہو سکتے ہیں اور بعض صورتوں میں ان کا رویہ بچوں کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کیا جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ والدین کے رویوں سے پیدا ہونے والے صدمات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More