jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

داکارہ عائشہ عمر جنسی تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین اور بچوں کے حق میں بول پڑیں

متاثرہ خواتین کو موردِ الزام ٹھہرانے کے بجائے یہ سوال کیوں نہیں پوچھا جاتا کہ مرد جنسی تشدد کا ارتکاب کرتے کیوں ہیں؟عائشہ عمر
لاہور (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر جنسی تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین اور بچوں کے حق میں بول پڑیں۔عائشہ عمر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں جنسی تشدد کا ارتکاب کرنے والے مردوں کو سزا دینے کے بجائے متاثرہ خواتین کو موردِ الزام ٹھہرانے کے رجحان پر شدید تنقید کی ہے۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا ہے کہ مرد خواتین، بچوں، جانوروں اور یہاں تک کہ مردوں کو بھی جنسی تشدد کا نشانہ بناتے ہیں لیکن پھر بھی سوالات خواتین کے لباس، وقت اور ان کے گھر سے باہر نکلنے پر اٹھائے جاتے ہیں۔پوسٹ میں سوال کیا گیا ہے کہ متاثرہ خواتین کو موردِ الزام ٹھہرانے کے بجائے یہ سوال کیوں نہیں پوچھا جاتا کہ مرد جنسی تشدد کا ارتکاب کرتے کیوں ہیں؟عائشہ عمر نے یہ پوسٹ اپنی انسٹا اسٹوری پر ایسے وقت شیئر کی ہے جب جنسی تشدد کے متعدد واقعات خبروں کا موضوع بنے ہوئے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More