jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

خاتون کو اداس سمجھ کر خیریت پوچھنے والے ٹام کروز کی ویڈیو وائرل

ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تیزی سے توجہ حاصل کی، جہاں صارفین نے ٹام کروز کے اس غیر متوقع انداز کو سراہا

نیویارک (این این آئی)ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز ایک بار پھر اپنی خوش اخلاقی اور دوسروں کا خیال رکھنے کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کلپ کے مطابق 64 سالہ ٹام کروز ایک خاتون کو بریک روم میں اکیلے بیٹھا دیکھ کر اچانک رک گئے۔ خاتون سر جھکائے موبائل فون دیکھ رہی تھی، جس پر اداکار نے اسے پریشان سمجھا اور اس کی خیریت دریافت کرنے کے لیے اس کے پاس چلے گئے۔یہ ویڈیو کلیمنٹینا نامی خاتون نے ٹک ٹاک پر شیئر کی، جس میں وہ ایک سکیورٹی کیمرے کی ریکارڈنگ میں کھلے دروازے کے سامنے بیٹھی دکھائی دیتی ہیں۔ اچانک ٹام کروز وہاں سے گزرتے ہوئے کمرے میں جھانکتے ہیں اور انہیں یوں بیٹھا دیکھ کر واپس Èجاتے ہیں۔ٹام کروز خاتون کے پاس بیٹھ کر اس سے بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ کلیمنٹینا کچھ دیر بعد محسوس کرتی ہیں کہ ان کی توجہ حاصل کرنے والا شخص دراصل ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز ہیں۔بعد میں معلوم ہوا کہ خاتون کسی پریشانی میں مبتلا نہیں تھیں بلکہ فون پر مسلسل منفی اور پریشان کن مواد دیکھنے یعنی ڈوم اسکرولنگ میں مصروف تھیں۔ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تیزی سے توجہ حاصل کی، جہاں صارفین نے ٹام کروز کے اس غیر متوقع انداز کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More