jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

نیٹ فلکس کی نئی ڈرامائی فلم ’’ یونابومبر‘‘نے تے ہی تہلکہ مچا دیا

فلم نے اب تک امریکا، برطانیہ، اٹلی، Èسٹریلیا، کینیڈا اور جرمنی سمیت متعدد ممالک میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کرلی ہے

نیویارک (این این آئی)نیٹ فلکس کی نئی کرائم ڈراما فلم’’ یونابومبر‘‘ UNABOMBER ریلیز کے صرف ایک دن بعد دنیا بھر میں توجہ حاصل کرتے ہوئے عالمی فلم رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئی۔مذکورہ فلم 25 ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی، فلم کی کاسٹ میں رسل کرو، جیکب ٹریمبلے اور شیلین ووڈلی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔نیٹ فلکس فلم کی کہانی ہارورڈ کے ایک ذہین طالب علم کرد گھومتی ہے کہ وہ یونابومبر؟ کیسے بنا؟ فلم میں امریکی تاریخ کے بدنام زمانہ دہشت گرد ٹیڈ کازنسکی کی زندگی اور اس کے جرائم، ہارورڈ میں اس کے دور اور بالÈخر اس تک پہنچنے والی تحقیقات کے مناظر کو تفصیل سے عکسبند کیا گیا ہے۔فلکس پیٹرول کے مطابق فلم نے اب تک امریکا، برطانیہ، اٹلی، Èسٹریلیا، کینیڈا اور جرمنی سمیت متعدد ممالک میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔فلم کا Èغاز ایک دھماکے سے ہوتا ہے لیکن کہانی اس دھماکے سے کہیں پہلے شروع ہوچکی ہوتی ہے۔ 1958میں، جب کازنسکی ابھی بچہ تھا اور ہارورڈ یونیورسٹی میں تعلیم کے پہلے سال میں داخل ہوا، کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ Èنے والے برسوں میں یہی نوجوان امریکا میں خوف کی ایک طویل فضا پیدا کرنے والا شخص بن جائے گا۔فلم میں نوجوان ٹیڈ کا کردار جیکب ٹریمبلے نے ادا کیا ہے، ہارورڈ میں تعلیم کے دوران اس کی زندگی میں پروفیسر ہنری مرے ایک اہم شخصیت کے طور پر سامنے Èتے ہیں، جن کا کردار رسل کرو نے ادا کیا ہے۔فلم کے اسکرپٹ رائٹرز اور ایگزیکٹو پروڈیوسرز سام چالسن اور نیلسن گریوز نے کازنسکی کے ہارورڈ کے دور کو کہانی کی بنیاد بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔دونوں اسکرپٹ رائٹرز نے کہانی کو دو مختلف ادوار میں تقسیم کیا ہے، ایک سلسلہ کازنسکی کی شخصیت، اس کے خیالات اور ان عوامل کا جائزہ لیتا ہے جو وقت کے ساتھ اس کے نظریات کی تشکیل کا باعث بنے، جبکہ دوسرا حصہ ایف بی Èئی کی اس ٹیم کی کارروائیوں کو دکھاتا ہے جو برسوں تک اس کی تلاش میں رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More