محمد رضوان کو این سی سی ئی اے کا دوسرا نوٹس موصول، 2 اکتوبر کو لاہور طلب
محمد رضوان اپنے وکیل کے ساتھ این سی سی Èئی اے میں پیش ہوں گے، ذرائع
لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو این سی سی Èئی اے کا دوسرا نوٹس موصول ہو گیا ہے۔ محمد رضوان کے قریبی ذرائع نے نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رضوان کو 2 اکتوبر کو این سی سی Èئی اے لاہور طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق رضوان کو گھر کے ایڈریس پر نوٹس موصول ہوا، انہیں ضبط شدہ موبائل کے تجزیے اور فارنزک کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق محمد رضوان اپنے وکیل کے ساتھ این سی سی Èئی اے پیش ہوں گے۔قریبی ذرائع کے مطابق الزامات کی تفصیلات نوٹس میں فراہم نہیں کی گئیں جبکہ رضوان کی جانب سے این سی سی Èئی اے کو بھیجے گئے خط کا جواب بھی موصول نہیں ہوا۔رضوان این سی سی Èئی اے پیشی پر اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تفصیلات پوچھیں گے۔