jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

عریبین گلف کپ 27 کا فائنل (آج) یو اے ای اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائیگا

جدہ (اے ایف بی) عریبین گلف کپ 27 کے فائنل میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (آج) منگل کو مدمقابل ہوں گے۔ دونوں ٹیموں نے ہفتے کو جدہ میں سنسنی خیز سیمی فائنلز جیت کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔متحدہ عرب امارات نے عمان کو 1-0 سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سعودی عرب اور قطر کا میچ 120 منٹ تک بغیر کسی گول کے برابر رہا جس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں سعودی عرب نے قطر کو 3-2 سے شکست دی۔ فائنل(آج) 6 اکتوبر کو جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی کے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں طویل عرصے بعد گلف کپ کا ٹائٹل جیتنے کی کوشش کریں گی جبکہ یو اے ای نے آخری بار 2013 جبکہ سعودی عرب نے 2004 میں یہ ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More