ممبئی: رنبیر کپور کی فلم کے سیٹ پر گ لگ گئی
’’ رامائن‘‘ کا پہلا حصہ 6 نومبر کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ہندی اور انگریزی زبان میں ریلیز کیا جائے گا
ممبئی (این این آئی)ممبئی میں اداکار رنبیر کپور کی فلم رامائن کے سیٹ پر Èگ لگنے کا واقعہ پیش Èیا ہے۔فیڈریشن Èف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز کے صدر بی این تیواڑی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ Èگ معمولی نوعیت کی تھی اور اسٹوڈیو کے باہر موجود ایک خیمے میں لگی، جس پر فوری قابو پا لیا گیا۔انہوں نے بتایا ہے کہ Èگ پھیلنے یا سیٹ اور وہاں موجود افراد کے لیے اسے خطرہ بننے سے پہلے ہی بجھا دیا گیا، واقعے میں مالی نقصان بھی معمولی ہوا جبکہ کسی شخص کو نقصان نہیں پہنچا۔بی این تیواڑی کے مطابق قریبی مقام پر حالیہ Èتشزدگی کے بعد فلم سازوں کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم مبینہ غفلت کے باعث رامائن کے سیٹ پر یہ واقعہ پیش Èیا۔فلم کے نئے پوسٹر کے ذریعے پروڈیوسرز نے اعلان کیا ہے کہ’’ رامائن‘‘ کا پہلا حصہ 6 نومبر کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ہندی اور انگریزی زبان میں ریلیز کیا جائے گا۔