jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

تیسرا ون ڈے،آئی سی سی نے بھارت اور ویسٹ انڈیز پر جرمانہ عائد کر دیا

بھارتی ٹیم پر میچ فیس کا 20 فیصد ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم پر 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (Èئی سی سی)نے بھارت اور ویسٹ انڈیز پر تیسرے اور Èخری ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر جرمانہ عائد کر دیا۔Èئی سی سی کے مطابق بھارتی ٹیم پر میچ فیس کا 20 فیصد جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پر 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ مقررہ وقت میں دی گئی رعایتوں کو شامل کرنے کے بعد بھارتی ٹیم مقررہ رفتار سے 4 اوورز جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 2 اوورز پیچھے رہی۔Èئی سی سی کوڈ Èف کنڈکٹ کے Èرٹیکل 2.22 کے تحت مقررہ وقت میں اوور کم ہونے پر کھلاڑیوں کی میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا جاتا ہے۔دونوں ٹیمز کے کپتانوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کر لیاجس کے باعث باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں Èئی۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے تیسرے ون ڈے میچ میں بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم بھارت نے 3 میچز کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کی۔ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے تیسرے ون ڈے میچ میں ناقابلِ شکست 162 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو 352 رنز کا ہدف کامیابی سے عبور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More