jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

سڈنی( اے ایف بی)کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔آسٹریلیا کی ٹیم دورہ پاکستان میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔

آسٹریلیا نے دورہ بنگلا دیش کے لئے بھی وائٹ بال ٹیموں کا اعلان کیا ہے۔دورہ بنگلا دیش میں آسٹریلیا نے 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔

پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز میں میچل مارش آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اس کے علاوہ الیکس کیری ،نیتھن ایلس ، کیمرون گرین ، جوش انگلس ، میتھیو کہنیمن، مارنوس لبوشین، رائلی میریڈیتھ اولی پیک ، میتھیو رنشا، تنویر سانگھا، لیام اسکاٹ ، میتھیو شارٹ ، بلی اسٹینلیک اور ایڈم زمپا بھی آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی جبکہ 2 اور 4 جون کو لاہور میں ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More