ملکی و بین الاقوامی پروازوں کے باقاعدہ آغاز کی راہ ہموار، ائیرپورٹ کا آپریشنل ہونا ملکی معیشت کی بحالی کا اہم محرک قرار

گوادر (نمائندہ خصوصی )بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور فضائی رابطہ کاری کے حوالے سے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے، جہاں نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ساتھ ائیر کی پہلی آزمائشی پرواز نے کامیابی کے ساتھ لینڈنگ مکمل کر لی ہے۔

گوادر ائیرپورٹ حکام، سیکیورٹی اداروں اور متعلقہ محکموں کے اعلی نمائندوں نے ائیرپورٹ پہنچنے پر ساتھ ائیر کی اس پہلی آزمائشی پرواز کا شاندار اور بھرپور خیرمقدم کیا۔

ہوابازی کے ماہرین اور حکام کی جانب سے اس کامیاب لینڈنگ کو گوادر کی بین الاقوامی فضائی رابطہ کاری، اقتصادی راہداری اور خطے میں تجارتی سرگرمیوں کے وسیع فروغ کے لیے ایک انتہائی اہم اور بڑی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اس کامیاب آزمائشی پرواز کے بعد اب نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ملکی و بین الاقوامی کمرشل پروازوں کے باقاعدہ آغاز کی راہ مکمل طور پر ہموار ہو گئی ہے۔

دوسری جانب، معاشی مبصرین اور تجارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ گوادر کے اس جدید ترین ائیرپورٹ کا باقاعدہ آپریشنل ہونا سی پیک منصوبوں کی کامیابی، غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور مجموعی طور پر ملکی معیشت کی بحالی و استحکام کے لیے ایک اہم ترین محرک ثابت ہوگا، جس سے مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *