کوئٹہ کے علاقے وحدت کالونی تیسرے اسٹاپ پر ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیکریٹریٹ کے ایک ملازم نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ اور چار کمسن بچوں پر فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں دو بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔ بیٹیوں کی عمریں تقریباً 13 اور 10 سال جبکہ بیٹوں کی عمریں 6 اور 4 سال بتائی جا رہی ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزم نے واردات کے بعد خود کو بھی گولی مار لی، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ افسوسناک سانحے کی وجوہات اور مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *