جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ عراق، اہم ملاقاتیں

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ عراق، اہم ملاقاتیں

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ عراق، اہم ملاقاتیں، علاقائی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
فریقین کا دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے،دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
مشہد۔۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عراقی وزیر اعظم و وزیر دفاع سے ملاقات ہوئی جس میں دفاعی تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سرکاری دورے پر عراق میں موجود ہیں جہاں ان کی عراقی وزیراعظم محمد شیعہ السودانی،وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ملاقاتوں میں سلامتی، دفاعی تعاون اور موجودہ علاقائی صورتحال سمیت دلچسپی کے اہم شعبوں پر تبادلہ خیال ہوا، فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے اور دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو عراقی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر چاق و چوبند فوجی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، عراقی قیادت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور عراقی سول و عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں