ضلع قلعہ سیف اللہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے ظفر اللہ شاہیزئی کیس میں مطلوب دوسرے شریک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق، انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران پولیس نفری نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ملزم محمود خان ولد داد خان قوم موسی خیل، سکنہ موسی خیل کو حراست میں لے لیا ہے، جس کے بعد مقدمے کی تفتیش میں مزید اہم پیش رفت کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

قلعہ سیف اللہ پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی موجودگی کے حوالے سے مصدقہ معلومات حاصل کیں اور خصوصی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے دھر لیا۔

ایس ایچ او قلعہ سیف اللہ کے مطابق، اس پورے کیس کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری میں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)قلعہ سیف اللہ نے خصوصی اور تکنیکی معاونت فراہم کی، جس کے نتیجے میں مطلوب ملزم تک رسائی ممکن ہوئی۔

پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے درمیان مربوط تعاون کے باعث یہ کارروائی کامیابی سے مکمل ہوئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور مختلف پہلوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ مقدمے کے تمام حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

حکام نے عزم دہرایا ہے کہ ضلع میں جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی عملداری یقینی بنائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *