کوئٹہ کی سڑکیں خستہ حالی کا شکار، شہری شدید مشکلات کا شکار
گزشتہ کئی ماہ سے سڑکوں کی مرمت کا کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیاروز گاڑیوں کی مرمت پر خرچہ آتا ہے، لیکن حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے'شہری
کوئٹہ (پ ر)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اکثرسڑکوں کی خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے’ شہر کے بیشتر علاقوں میں گڑھوں، کھلے مین ہولز اور ٹوٹی ہوئی سڑکوں کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے
جب کہ حادثات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سڑکیں جگہ جگہ سے اکھڑی ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے عوام کو آمدورفت میں سخت دشواری کا سامنا ہے’ بارش کے دنوں میں یہ گڑھے پانی سے بھر جاتے ہیں، جو مزید خطرناک صورت اختیار کر لیتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے سڑکوں کی مرمت کا کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیاروز گاڑیوں کی مرمت پر خرچہ آتا ہے، لیکن حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے عوامی حلقوں اور شہری تنظیموں نے حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کوئٹہ شہر کی سڑکوں کی مرمت اور بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں’دوسری جانب، محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی بحالی کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے، اور جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔
فنڈز کے اجراء کے بعد پہلے مرحلے میں مصروف ترین شاہراہوں کی مرمت شروع کی جائے گی۔