jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

بلوچستان کی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں’ میر شعیب نوشیروانی

مالی بے ضابطگیوں، غیر ضروری اخراجات اور فنڈز کے ضیاع کے خلاف سخت مؤقف اپنایا گیا ہے خزانے پر ہر روپیہ عوام کی امانت ہے'وزیر خزانہ بلوچستان

کوئٹہ (خ ن)صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بلوچستان کی معاشی ترقی، مالی نظم و ضبط اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ جامع اقدامات کر رہی ہے بجٹ میں عوامی ریلیف، ترقیاتی منصوبوں، اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو اولین ترجیح دی گئی ہے تاکہ پسماندہ علاقوں کو بھی ترقی کی دوڑ میں شامل کیا جا سکے

‘یہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی’ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسکول، اسپتال، سڑکیں، اور دیگر بنیادی سہولتوں کے منصوبے تاخیر کا شکار نہ ہوں’ تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ شفافیت کے ساتھ فنڈز کا استعمال یقینی بنائیں وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ مالی بے ضابطگیوں، غیر ضروری اخراجات اور فنڈز کے ضیاع کے خلاف سخت مؤقف اپنایا گیا ہے خزانے پر ہر روپیہ عوام کی امانت ہے۔

بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان کو مالی طور پر مستحکم بنانے کے لیے مقامی وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے صوبے کے اندر ٹیکس نظام کو بہتر بنانے، معدنی وسائل سے حاصل ہونے والی آمدن کو منظم کرنے اور نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے نئی پالیسیز تیار کی جا رہی ہیں’ہم چاہتے ہیں کہ صوبہ وفاق پر کم سے کم انحصار کرے اور اپنی آمدنی کے ذرائع پیدا کرے تاکہ ترقی خود انحصاری کے ساتھ ہو

وزیر خزانہ نے اس موقع پر سرکاری ملازمین کے مسائل پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے موجودہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے، جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کو بروقت ادائیگی کے لیے ایک الگ فنڈ بھی قائم کیا جا رہا ہے’وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے مسائل سے آگاہ ہے اور روزگار، تعلیم، صحت، پینے کے پانی، زراعت، اور انفراسٹرکچر کی ترقی کو بجٹ میں ترجیح دی گئی ہے ہمارا ہدف صرف کاغذی ترقی نہیں بلکہ زمینی سطح پر بہتری ہے، جسے ہر شہری محسوس کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More