jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

سپائیڈر مین، برانڈ نیو ڈے کا باکس آفس پر راج، فلم نے 2 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کرلیا

میں ٹام ہالینڈ ایک بار پھر سپائیڈر مین کا کردار نبھا رہے ہیں، سپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے نے یہ کامیابی 18 دن میں حاصل کی

نیویارک (شوبز نیوز)ہالی ووڈ کی فلم سپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے مسلسل تیسرے ہفتے شمالی امریکا کے باکس آفس پر پہلے نمبر پر رہی اور اس ہفتے مزید 70 ملین ڈالر کا بزنس کیا۔خبر ایجنسی کے مطابق فلم کی مقامی کمائی 785.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ عالمی سطح پر اس کی مجموعی کمائی 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے، جس کے بعد یہ تاریخ کی صرف آٹھویں فلم بن گئی ہے جس نے یہ سنگ میل عبور کیا۔

فلم میں ٹام ہالینڈ ایک بار پھر سپائیڈر مین کا کردار نبھا رہے ہیں، سپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے نے یہ کامیابی 18 دن میں حاصل کی ہے، جبکہ ایونجرز: اینڈ گیم نے 11 دن میں 2 ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More