jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

پاکستان ہاکی ٹیم کو ورلڈکپ میں عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا،کپتان میدان بدر

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹیم کو ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی کھلاڑی پنالٹی کارنر کے دوران استعمال ہونے والا ضروری حفاظتی سامان ڈریسنگ روم میں ہی بھول گئے تھے۔ مخالف ٹیم کو پنالٹی کارنر ملنے کے بعد معلوم ہوا کہ ضروری حفاظتی سامان میدان میں موجود ہی نہیں ہے جس پر عماد بٹ فوری طور پر ڈریسنگ روم کی جانب دوڑے اور کٹ لے کر آئے۔اس صورتحال میں ریفری نے قومی ٹیم کے کپتان کو گرین کارڈ دکھا کر 2 منٹ کے لیے میدان بدر کردیا۔

سابق اولمپیئن سلمان اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ بین الاقوامی ہاکی کے سب سے بڑے ایونٹ میں اس نوعیت کی غفلت نے ٹیم کی تیاری اور انتظامی نظم و ضبط پر سوالات کھڑے کردیے ہیں۔پنالٹی کارنر کے وقت حفاظتی سامان کھلاڑیوں کی سلامتی کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے اس لیے اسے میدان میں موجود نہ ہونا ایک بڑی کوتاہی قرار دیا جارہا ہے۔

ورلڈ کپ جیسے عالمی مقابلے کے لیے صرف حکمت عملی، فٹنس اور کھیل کی مہارت کافی نہیں ہوتیں بلکہ منظم اور پیشہ ورانہ رویہ بھی ضروری ہوتا ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کو 1ـ4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More