jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

وسیم اکرم کی طرف سے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں تاریخی کامیابی پر بنگلادیشی ٹیم کی تعریف

کراچی (سپورٹس نیوز)آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں تاریخی کامیابی پر لیجنڈ وسیم اکرم نے بنگلادیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ طاقتور آسٹریلیا کے خلاف بنگلا دیش نے شاندار کامیابی حاصل کی یہ جیت ظاہر کرتی ہے کہ بنگلا دیش نے ٹیسٹ کرکٹ میں کتنی بہتری کی ہے اور ان کی ترجیحات کیا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اوپنر تنزید نے شاندار سنچری اسکور کی جب کہ میں حسن محمود سے بہت متاثر ہوں جنہوں نے خوبصورت لینتھ گیند کی، مناسب ٹیسٹ لینتھ پر بولنگ کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More