jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

جورجیا ہنٹر بیل کے 1500 میٹر دوڑ میں طلائی تمغے کی بدولت شانداراختتام

برمنگھم(سپورٹس نیوز)ایمی ہنٹ اور دینا ایشر سمتھ کی شاندار کارکردگی اور جورجیا ہنٹر بیل کے 1500 میٹر دوڑ میں طلائی تمغے کی بدولت گریٹ برٹین نے یورپین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا اختتام شاندار انداز میں کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 24 سالہ ایمی ہنٹ نے مکسڈ 4100 میٹر ریلے میں جرمنی کے چیلنج کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیم کو یورپین ریکارڈ 39.97 سیکنڈز کے ساتھ فتح دلائی۔

اس ڈیوڈ، جیرمیا ازو، ژارنیل ہیوز اور دینا ایشر اسمتھ پر مشتمل اس کوارٹیٹ کی کامیابی کے ساتھ ہی ایمی ہنٹ نے ایک ہی ایونٹ میں 100 میٹر، 200 میٹر، ویمنزمیٹر4100 اور مکسڈ ریلے کے ساتھ اپنا چوتھا طلائی تمغہ جیت کر کیریئر کی بہترین تاریخ رقم کی۔اس فتح کے بعد دینا ایشر سمتھ مجموعی طور پر 8 گولڈ اور 11 میڈلز کے ساتھ یورپین چیمپئن شپ کی 92 سالہ تاریخ کی کامیاب ترین ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔

دوسری جانب 32 سالہ جورجیا ہنٹر بیل نے ویمنز 1500 میٹر فائنل پر مکمل کنٹرول برقرار رکھتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے نام کیا، جو پچھلے دو سالوں میں ان کا ساتواں بین الاقوامی میڈل ہے۔ گریٹ برٹین نے ایونٹ میں مجموعی طور پر 9 گولڈ سمیت 19 میڈلز حاصل کیے، تاہم اٹلی نے مینز 4400 میٹر ریلے کے سنسنی خیز فائنل میں برٹین کو محض 0.03 سیکنڈز سے ہرا کر میڈل ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

مینز 4400 میٹر ریلے میں سلور میڈل جیتنے والی برطانوی ٹیم کے میتھیو ہڈسن سمتھ مجموعی طور پر 9 میڈلز کے ساتھ چیمپئن شپ کی تاریخ کے کامیاب ترین مرد ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔ ویمنز لانگ جمپ میں جازمن سائیڈرز نے زخمی ہونے کے بعد بہترین واپسی کرتے ہوئے 6.99 میٹر کی چھلانگ لگائی لیکن اٹلی کی لاریپسیو سے صرف ایک سینٹی میٹر پیچھے رہ کر سلور میڈل حاصل کر سکی۔

علاوہ ازیں ویمنز 4400 میٹر ریلے ٹیم نے بھی ہالینڈ کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More