بسیمہ(آئی ایس پی آر)بلوچستان کے ضلع واشک کی تحصیل بسیمہ کے علاقے کلی زائیک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 3 کو زخمی کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن بسیمہ کیمپ سے تقریبا 12 کلومیٹر شمال میں کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان کیا گیا، جہاں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم اور آئی ای ڈی تیار کرنے میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن اور مزید کارروائی جاری ہے۔