سنجاوی(نمائندہ خصوصی)سنجاوی میں مسلح افراد نے شارٹ کٹ پولیس چوکی کو بارودی مواد سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق آج شام تقریبا 10 بج کر 15 منٹ پر مسلح افراد نے شارٹ کٹ پولیس چوکی پر بارودی مواد سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چوکی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔