jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

کوئٹہ، پولیس کی مختلف کارروائیاں، چوروں اور غیر قانونی مقیم افغان باشندوں سمیت متعدد ملزمان گرفتار

کوئٹہ(کرائم رپورٹر)کوئٹہ پولیس نے اشتہاری، مطلوب، کرایہ داری ایکٹ، سنیچرز اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں سمیت غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 موٹر سائیکل چوروں سمیت 5 ملزمان جبکہ 26 افغان باشندوں، 19 نشے کے عادی افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ 25 بغیر نمبر کی موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی اور درجنوں گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے۔

ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیا الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر کیچی بیگ پولیس نے ایس ایچ او مجاہد ملغانی کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے 2 موٹر سائیکل چور سمیع اللہ اور محی الدین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل، پسٹل بمعہ رانڈ برآمد کر لیے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم سنان کو گرفتار کر لیا، جبکہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 18 افغان باشندوں اور 19 نشے کے عادی افراد کو حراست میں لے لیا۔

ہزارہ ٹان پولیس نے نامزد ملزم غوث بخش اور غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 4 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا، جبکہ کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

اس کے علاوہ ایس ایچ او شالکوٹ عادل شاہ نے کارروائی کرتے ہوئے کرایہ داری ایکٹ میں ملوث نصیب اللہ اور غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 4 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ 25

موٹر سائیکلوں کے خلاف بغیر نمبر پلیٹ کے کارروائی کی گئی۔ مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More