jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

متعدد سوشل میڈیا صارفین نادیہ خان کے دفاع میں سامنے Èگئے

کراچی (این این آئی)سوشل میڈیا صارفین فیشن ڈیزائنر پریشے عدنان سے لباس سے متعلق سوال کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنے والی میزبان و اداکارہ نادیہ خان کی حمایت میں سامنے Èگئے۔نادیہ خان نے پریشے عدنان سے ان کے جم ویئر کلیکشن اور لباس کے حوالے سے سوال کیا تھا کہ کیا ان کے والدین ان کے اس انداز سے مطمئن ہیں، جس پر شوبز شخصیات نے میزبان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔اب متعدد سوشل میڈیا صارفین نادیہ خان کے دفاع میں سامنے Èئے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ میزبان نے صرف ایک سوال کیا تھا، جس پر انہیں غیرضروری طور پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔بعض صارفین نے پریشے کے لباس کو نامناسب قرار دیتے ہوئے نادیہ خان کے سوال کو درست قرار دیا، جبکہ کچھ نے مذہبی اقدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لباس سے متعلق سوال اٹھانے پر کسی کو اس حد تک تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More